علی زیدی کے بیان کے بعد تحریک انصا ف فیصلہ کرلے کہ یو ٹرن عظیم کام ہے یا گالی! بابرستار

علی زیدی کے بیان کے بعد تحریک انصا ف فیصلہ کرلے کہ یو ٹرن عظیم کام ہے یا گالی! ...
علی زیدی کے بیان کے بعد تحریک انصا ف فیصلہ کرلے کہ یو ٹرن عظیم کام ہے یا گالی! بابرستار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بابرستار نے کہاہے کہ علی زیدی کے بیان کے بعد تحریک انصاف اوراس کے رہنماﺅں کو فیصلہ کرلینا چاہئے کہ یو ٹرن ابھی بھی گالی ہے یا عظیم کام ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہاکہ جب سے سیاست کا آغا ز ہواہے سیاسی اتحاد بنتے رہے ہیں، ساری دنیامیں ایسا ہوتارہاہے اور پاکستان میں بھی ایسا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علی زیدی کے بیان کے بعد تحریک انصاف اوراس کے رہنماﺅں کو فیصلہ کرلینا چاہئے کہ یو ٹرن ابھی بھی گالی ہے یا عظیم کام ہے ، اپوزیشن پارٹیوں نے اگر مل کر حکومت کوزچ کرنا ہے تو ان کو اتحاد کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت شریف خاندان زیر عتاب ہے اور زرداری خاندان پر بھی مقدمات ہیں ، اس لئے ان کو ہاتھ تو ملانا پڑے گا ۔ان کا کہنا تھاکہ پرویزمشرف عدالت جانے کیلئے نکلے لیکن ملٹر ی ہسپتال میں پہنچ گئے تھے ، ہمارے ملک میں دوقوانین ہیں، ایک طاقتور لوگوں کے لئے قانون ہے اوردوسرا عام لوگوں کیلئے ہے ، پرویز مشرف کیلئے الگ سے قانون ہے ،اب منجمد اکاﺅنٹس سے رقم نکلوانے کے معاملے کا نوٹس لینے پر پتہ نہیں جج صاحب کے ساتھ کیا ہوگا ؟ یہ دہرا معیار ہے ، کسی پر ذمہ داری ڈالی نہیں جاسکتی ۔

مزید : قومی