عمران خان پارلیمنٹ میں 6دفعہ جبکہ عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں صرف 7بار آئے ہیں :بینظیر شاہ

عمران خان پارلیمنٹ میں 6دفعہ جبکہ عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں صرف 7بار آئے ...
عمران خان پارلیمنٹ میں 6دفعہ جبکہ عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں صرف 7بار آئے ہیں :بینظیر شاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے کہاہے کہ فافن کی رپورٹ ہے کہ عمران خان ابھی تک پارلیمنٹ میں صرف 6دفعہ اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں صرف سات دفعہ آئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کو اب طے کرلینا چاہئے کہ یوٹرن غلط ہے یا درست ہے ، پیپلز پارٹی جب سینیٹ میں تحریک انصاف کے ساتھ بیٹھی تھی تو وہ یوٹرن نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیز اگر ساتھ بیٹھتی ہیں تو یہ تحریک انصاف کیلئے یوٹرن ہوتاہے ، فافن کی رپورٹ ہے کہ عمران خان ابھی تک پارلیمنٹ میں صرف 6دفعہ آئے ہیں اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں صرف سات دفعہ آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کی بات ہوتی ہے لیکن پرویز مشرف کی کوئی بات نہیں کرتا ، ایف آئی اے کوفالودے والے کے اکاﺅنٹس کاپتہ چل جاتاہے لیکن پرویز مشرف کے منجمد اکاﺅنٹس سے پیسے نکالے جاتے ہیں لیکن کسی کو کوئی پتہ نہیں چلتا ۔

مزید : قومی