حکومت کے پاس ٹیم نہیں، اہل افراد کوکام کرنے نہیں دیا جارہا:رانا محمدافضل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانامحمد افضل نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس ٹیم نہیں ہے اور جو کوئی کام کرنے والے بندے ہیں ان کو کام نہیں کرنے دیا جارہا ۔
دنیانیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا محمد افضل نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس ٹیم نہیں ہے اور جو کوئی کام کرنے والے بندے ہیں ان کو کام نہیں کرنے دیا جارہا ، اگر وزیر اعظم نے ہی معاشی پالیسی دینی ہے تو پھر اسد عمر کوفارغ کردیں ، حکومت کا ہر بندہ وزیر خارجہ بنا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کوموقع دینا چاہئے لیکن یہ قوم کیاہے ؟ کہ جس پر تجربہ ختم ہی نہیں ہورہا ، پانچ ماہ میں لوگوں کو حلال کرکے رکھ دیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ میں معافی مانگی تھی کہ پیپلز پارٹی نے قومیا کر اداروں کابیڑا غرق کردیا ۔