وزیراعظم نے غریبوں کے گھروں کو ریگولرائز کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے :وفاقی وزیر فیصل واڈا

وزیراعظم نے غریبوں کے گھروں کو ریگولرائز کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے ...
وزیراعظم نے غریبوں کے گھروں کو ریگولرائز کرنے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے :وفاقی وزیر فیصل واڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ و زیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم کو حکم دیا ہے کہ جہاں امیروں کی جائیدادیں ریگولرائزڈ کی جارہی ہیں ، وہا ں غریبوں کی گھر بھی ریگولرائزکرنے کا جائزہ لیا جائے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کی دو فہرستیں ہیں جن میں ایک فہرست دہشتگردوں کی ہے ،حکومت عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی کی طرف نہیں جارہی اور نہ کبھی پہلے سوچا تھا ، بلاول اورمراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اب کابینہ فیصلہ کرے گی کہ نام ای سی ایل سے نکالنے ہیں یا دوبارہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی کیلئے جاناہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اربوں کھربوں کی زمینیں واگزار کروائی ہیں ، خرم دستگیر کا غیر قانونی پٹرول پمپ بھی گرایا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ بنی گالاکو ریگولرائزڈ کرنے کا حکم عدالت نے دیا تھا اور اب وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم کو حکم دیا ہے کہ جہاں امیروں کی جائیدادیں ریگولرائزڈ کی جارہی ہیں ، وہا ں غریبوں کی گھر بھی ریگولرائزکرنے کا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ میں فریال تالپور کو ادی بلاتا ہوں لیکن نفیسہ شاہ کے والد قائم علی شاہ نے بطور وزیراعلیٰ سندھ عذیر بلوچ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

مزید :

قومی -