علیمہ باجی سلیقہ سلائی مشین میں کپڑے بنا بنا کر ارب پتی بن گئیں:نفیسہ شاہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ علیمہ باجی سلیقہ سلائی مشین میں کپڑے بنا بنا کر ارب پتی بن گئیں اور ان کو این آراو بھی مل گیا ، ان کی سلیقہ سلائی مشین کے بارے میں بتانا چاہئے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ علیمہ باجی سلیقہ سلائی مشین میں کپڑے بنا بنا کر ارب پتی بن گئیں اور ان کو این آراو بھی مل گیا ، ان کی سلیقہ سلائی مشین کے بارے میں بتانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ساری ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ہے ، حکومت نے معیشت کاخراب حال کردیاہے لیکن وزیرخزانہ نے تین یوٹرن آئی ایم ایف کے ایشو میں ماردیئے ہیں ، دوڑے دوڑے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اگر آئی ایم ایف کے پاس جانا نہیں تھا تو پھر روپے کی قدر اس قدر کم کیوں کی گئی ہے ۔