ٹیریان کا معاملہ نا ن ایشو نہیں رہا ، وزیر اعظم کوجواب دینا پڑے گا:خرم دستگیر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر نے کہاہے کہ ٹیریان کا معاملہ نان ایشو نہیں ہے ، عمران خان اس ملک کے وزیراعظم ہیں اور ان کوجواب دینا پڑے گا کہ ان کی جانب سے بچوں کی جوتفصیلات لکھی گئی ہیں وہ درست ہیں یا نہیں ، یہ اب نا ن ایشو نہیں رہاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ غیرقانونی تجاوزات گرائی گئیں لیکن بنی گالا کو نہیں گرایا گیا ،انہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ میرانہیں تھااور فیصل واڈا نے میر بارے میں غلط باتیں کی ہیں جس پرمیں ان کو عدالت میں لے کر جاﺅں گاکیونکہ ان کی جانب سے میری ہتک عزت کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاہے کہ ٹیریان کا معاملہ نان ایشو نہیں ہے ، عمران خان اس ملک کے وزیراعظم ہیں اور ان کوجواب دینا پڑے گا کہ ان کی جانب سے بچوں کی جوتفصیلات لکھی گئی ہیںوہ درست ہیں یا نہیں ، یہ اب نا ن ایشو نہیں رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سلیکٹڈ حکومت ہے اور عوام کا برا حال ہے ، اگلے ہفتے منی بجٹ میں حکومت کی مرگ مفاجات ہونے لگی ہے ۔