ملک ریاض پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں،سپریم کورٹ میں جسٹس فیصل عرب کے ریمارکس

ملک ریاض پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں،سپریم کورٹ میں جسٹس فیصل عرب کے ریمارکس
ملک ریاض پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں،سپریم کورٹ میں جسٹس فیصل عرب کے ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب نے بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کی تعریف کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا ہے،ملک ریاض قابل انسان ہیں جو ملک کی تقدیربد ل سکتے ہیں ۔
انگریزی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاون کیس کی سماعت کے موقع پر بحریہ ٹاون کی جانب سے وکیل علی ظفر پیش ہوئے۔سماعت کے دوران جسٹس فیصل عرب نے ملک ریاض کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان جیسے لوگوں کی ضرورت ہے اوراس رئیل سٹیٹ ٹائیکون نے بہت زبردست خدمات سرانجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک ریاض بہت قابل انسان ہیں یہ پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ ایسے لوگوں کو قوم کے لیے کام کر نے کا موقع دیا جائے۔
واضح رہے کہ سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ بحریہ ٹاون کے خلاف تینوں کیسز کے الگ الگ فیصلے آئے تھے، بحریہ ٹاون کراچی کی الگ پیش کش کریں،اس دوران بحریہ ٹاون کے وکیل نے کہا کہ بحریہ ٹاون کراچی کی 170 ارب جبکہ باقی اسلام آباد اور مری کے لیے 30 ارب روپے کی پیش کش کرتے ہیں۔جس پر عدالت نے ان کی پیشکش مسترد کردی ، عدالت نے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے بحریہ ٹاون کو تینوں مقدمات کی الگ الگ پیش کش تحریری طور پر دینے کی ہدایت کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -