بلاول اور مراد علی شاہ کے نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل ہو سکتے ہیں:معاون خصوصی برائے احتساب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ جے آئی ٹی وکیل نے کہاہے کہ بلاول اور مراد علی شاہ کے نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل ہوسکتے ہیں۔
دنیانیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی میں بہت سے شواہد سامنے آئے ہیں، عدالتی ریمارکس فیصلہ نہیں ہوتا ،جے آئی ٹی رپور ٹ کے تناظر میں ای سی ایل میں نام ڈالے گئے ۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی وکیل نے کہاہے کہ بلاول اور مراد علی شاہ کے نام دوبارہ ای سی ایل میں شامل ہوسکتے ہیں۔