پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی بجانے کی بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک کی ہدایت پر پی آئی اے کی پروازوں میں موسیقی بجانے کی بجائے قصیدہ بردہ شریف پڑھا جائے گا۔
پی آئی اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق سی ای او ارشد ملک نے جہازوں میں موسیقی کی بجائے قصیدہ بردہ شریف کی آڈیو چلانے کی ہدایت کردی ہے۔ ابتدائی طور پر بوئنگ 777 طیاروں میں قصیدہ بردہ شریف پڑھا جانے لگا ہے۔ اس سے قبل پی آئی اے کی تمام پروازوں میں مدہم موسیقی بجا کرتی تھی جبکہ پروازوں پر روانگی سے قبل سفر کی دعا پڑھی جاتی ہے۔