جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ، صفائی پیش کریں گے :مشیر اطلاعات سندھ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلنداہے ، معاملہ ٹرائل کورٹ میں جائے گا تو صفائی پیش کریں گے ۔
جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ کا پلنداہے ، معاملہ ٹرائل کورٹ میں جائے گا تو صفائی پیش کریں گے ، سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیاہے کہ جے آئی ٹی نے اختیارات سے تجاوز کیاہے،عدالت نے یہ ضرورکہا ہے کہ نیب مزید تفتیش کرے گی اور اگر نیب کو لگتا ہے کہ کیس بنتاہے تو پھر کیس فائل کیا جائیگا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں نیب منی لانڈرنگ کیس کی شفاف طریقے سے انکوائری کرے کیونکہ یہ اس لئے نیب کو دیا گیا ہے کہ کس بنتاہے تو معاملہ آگے بڑھایا جائے ۔