پنجاب نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی، لاہور سے شیخو پورہ حد نگاہ انتہائی کم ، موٹروے بند

پنجاب نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی، لاہور سے شیخو پورہ حد نگاہ انتہائی کم ، ...
پنجاب نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی، لاہور سے شیخو پورہ حد نگاہ انتہائی کم ، موٹروے بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے اکثر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے۔ شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخو پورہ تک موٹروے بند کردی گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ سڑکوں پر حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے جس کے باعث رات کو سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سے شیخوپورہ موٹروے پر دھند کے باعث حد نگاہ 5 میٹر رہ گئی ہے جس کے باعث موٹروے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ دوران سفر گاڑیوں پرفوگ لائٹس استعمال کی جائیں۔ دھندکے دوران غیر ضروری سفرسے گریز کیا جائے۔ شہری گھر سے نکلنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 پر کال کرکے یا ہم سفر ایپ کا استعمال کرکے دھند کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔