گورنر سندھ عمران اسماعیل کا چالان، انہوں نے چالان کرنے والے پٹرولنگ افسرکے ساتھ کیا کیا؟ جانئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل کا موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث چالان ہوگیا۔ انہوں نے نہ صرف موقع پر چالان بھرا بلکہ اپنا چالان کرنے والے پٹرولنگ افسر کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
موٹروے پر کلر کہار کے قریب گورنر سندھ اپنی بلیک پراڈو پر 136 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہے تھے۔اس دوران پٹرولنگ افسر عدنان منیر نے مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے کے باعث انہیں روک لیا اور ان کے عہدے کو نظر انداز کرتے ہوئے چالان کی پرچی ہاتھ میں پکڑا دی۔ گورنر سندھ نے موقع پر ہی اپنا چالان جمع کرایا اور موٹروے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔