پارلیمنٹ میں لڑائی کا ماحول کیسے بنتاہے ؟ مائزہ حمید نے بتادیا

پارلیمنٹ میں لڑائی کا ماحول کیسے بنتاہے ؟ مائزہ حمید نے بتادیا
پارلیمنٹ میں لڑائی کا ماحول کیسے بنتاہے ؟ مائزہ حمید نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہاہے کہ حکومتی وزراءکے پارلیمنٹ میں جارحانہ رویہ سے لڑائی کا ماحول بن جاتا ہے ، پہلے یہ کچھ کم ہوا تھا لیکن اب تین چار روز سے پھر حکومت کی جانب سے اس رویے میں شدت آگئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ اب جیسے حکومتی وزراءکی طرف سے بچگانہ پن کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ، اس طرح سے پارلیمنٹ کا بہت بری طرح چہرہ پیش کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزراءاس طرح کا رویہ رکھیں تو کیا وہ حکومت کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ، معیشت کی حالت دیکھیں تو یہ چیزیں فیصل واوڈا کے تماشوں کا بتاتی ہیں۔

مائزہ حمید کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کو بند کردیں ، پارلیمنٹ کواس وقت اکھاڑا بنایا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراءکے پارلیمنٹ میں جارحانہ رویہ سے لڑائی کا ماحول بن جاتا ہے ، پہلے یہ کچھ کم ہوا تھا لیکن اب تین چار روز سے پھر حکومت کی جانب سے اس رویے میں شدت آگئی ہے ۔

مزید : قومی