فوڈ اتھارٹی کا آگاہی کیمپ،شہریوں میں غذائی لٹریچر تقسیم

فوڈ اتھارٹی کا آگاہی کیمپ،شہریوں میں غذائی لٹریچر تقسیم

  



لاہور (جنرل رپورٹر) وٹامنز سے بھرپور غذا کااستعمال۔۔بنائیں زندگی صحت مند اور خوشحال“پنجاب فوڈ اتھارٹی اور سیف سٹیز اتھارٹی کے زیر اہتمام”فوڈ اینڈ نیوٹریشن“کے حوالے سے آگاہی کیمپ کا انعقادکیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی غذائی ماہرین نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے ملازمین کوکام کے ساتھ ساتھ صحت کا خیال رکھنے کے حوالے سے نیو ٹریشن کاؤنسلنگ کی۔ ملازمین کو تفصیلی غذائی چارٹس،کتابچے اورآفس ورک لوڈ کے ساتھ بہتر زندگی گزارنے کے تفصیلی ہدایت نامے مفت دیے گئے۔15 ماہر غذائیات پر مشتمل ٹیم نے کیمپ میں ملازمین کوروزمرہ خوراک کی اہمیت پر راہنمائی فراہم کی۔دفاتر میں صحت بخش خوراک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ٹیسٹ فری کیے گئے

۔ماہرِغذائیات کا کہنا تھا کہ متوازن غذاؤں کا استعمال اور جسمانی سرگرمیاں ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں۔دفاتر میں چائے اور کافی کے استعمال کے ساتھ ساتھ پانی کا ذیادہ سے ذیادہ استعمال معمول بنائیں۔کیمپ میں 200سے زائد افراد کو تفصیلی معائنہ کے ساتھ ساتھ بہتر غذا کے استعمال پربراہ راست آگاہی دی گئی۔چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان اور ڈی جی فوڈاتھارٹی عرفان میمن نے کیمپ کا دورہ کیا۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسرمحمد کامران خان کا کہناتھا کہ صحت بخش کھانے کا استعمال سٹاف کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔سیف سٹیز اتھارٹی تمام اداروں کو انکی ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پنجاب سیف سٹیز کی معاونت سے ملاوٹ مافیا کو روکنے کی حکمت عملی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے صحت دشمن عناصر کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے۔پاکستان کے بہترین مانیٹرنگ سسٹم سے ملاوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے مدد ملے گی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے سیف سٹیز ویب چینل پر نیوٹریشنز بارے خصوصی پروگرام میں شرکت بھی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1