کمشنر سوشل سیکیورٹی کا دورہ کوٹ لکھپت ہسپتال،محکمہ کے دو افسر تبدیل
لاہور(پ ر)کمشنر پنجاب سوشل سیکورٹی تنویر اقبال تبسم کا سوشل سیکورٹی ایم این سی ایچ ہسپتال کوٹ لکھپت کا اچانک دورہ کیا۔ انتظامی امور اور مفاد ِ عامہ کی بہتر ی کیلئے ڈاکٹر محمد خالد محمود اے پی ایم او، ڈائریکٹر میڈیکل ہیڈکوارٹرپیسی ہیڈآفس لاہور کوٹرانسفر کرکے سوشل سیکورٹی ایم این سی ایچ ہسپتال کوٹ لکھپت تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد مسعود خان اے پی ایم او، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سوشل سیکورٹی ایم این سی ایچ ہسپتال کوٹ لکھپت کو ٹرانسفرکر کے ڈائریکٹر میڈیکل ہیڈکوارٹر پیسی ہیڈآفس تعینات کیا گیا ہے۔ دورہ کے دوران ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید کھوکھر کی ہسپتال میں جاری منصوبہ جات پر کمشنر سوشل سیکورٹی کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر ناصر جمال پاشا، ڈائریکٹر آرکیٹکچررانا عتیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں جدید آلات کی فراہمی، ایچ آر کی کمی کو پورا کرنا اور جدید لیبارٹریز کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔