ڈاکٹر طاہر القادری کا برفباری سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

ڈاکٹر طاہر القادری کا برفباری سے جانی نقصان پر اظہار افسوس

  



لاہور(پ ر) تحریک منہاج القرآن کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آزاد کشمیر،شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور غیر معمولی برفباری سے بڑے پیمانے پرہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش اور متاثریں کی حفاظت فرمائے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام،تحریک منہاج القرآن کے کارکنان مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں، متاثریں کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ سرکاری سطح پر امدادی سرگرمیاں شروع ہو نا حوصلہ افزاء ہے۔، اگر بڑی تعداد میں کمبل،گرم کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء کے لیے ان اداروں کو عوامی مدد کی ضرورت ہے تو اس مہم میں بھی تاخیر نہ کی جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے افواج پاکستان کی طرف سے متاثرہ علاقوں میں بلاتاخیر امدادی سرگرمیاں شروع کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دریں اثناء منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم مرکزی گوشہ درود میں بارشوں اور برفباری سے شہید ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا بھی کی گئی جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور،جی ایم ملک،نور اللہ صدیقی،جواد حامد،سید مشرف شاہ،سید امجد علی شاہ، علامہ لطیف مدنی و دیگر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...