مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے گلگت بلتستان کے طلبہ کا ونٹر سٹڈی کیمپ شروع
اہور (پ ر) مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 50 طلبہ کیلئے ونٹر سٹڈی و تربیتی کیمپ ٹاؤن شپ میں شروع ہو گیا۔ کیمپ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لاہورکے صدراخلاق حسین،فراز ہاشمی و دیگر رہنماؤنے گلگت بلتستان سے آئے طلبہ کے وفد کو تربیتی کیمپ میں خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ضلج انقلابی، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کشمیر میر احسن منیر،صدر گلگت بلتستان حسن علی،علامہ سرفراز،احسان سنبل و دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ضلج انقلابی نے کہاکہ گلگت بلتستان کے نوجوان محب وطن، باصلاحیت علم و امن دوست ہیں۔ مشکلات کے باوجود گلگت بلتستان کے طلبہ نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی کیلئے کی جانیوالی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ملک میں قیام امن کیلئے گلگت بلتستان کے طلبہ کی عملی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تعلیم و امن کے فروغ کیلئے اسلام کا پر امن تشخص اجاگر کرنے کی تحریک ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری فرقہ واریت کے خاتمے، انصاف و عدل کے قیام سے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔