احتجاج کے لئے زبردستی کنٹینرز چھین لینا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتی ہے

احتجاج کے لئے زبردستی کنٹینرز چھین لینا ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتی ہے

  



لاہور(سٹی رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونر ز ایسویسی ایشن چوہدری خلیل نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ طبقہ گزشتہ طویل عرصے سے ظلم و ستم کا شکار ہے، آئے روز احتجاج، جلسوں، سیاسی ومذہبی اجتماعات کے موقع پر کنٹینرز زبردستی چھین لیئے جاتے ہیں ڈرائیور ز کے ساتھ انتہائی تضحیک آمیز رویہ، جبر وتشدد، طاقت کے ساتھ بزوربازو کئی کئی دنوں تک کنٹینرز بند رکھے جاتے ہیں جس سے کئی بار بھاری نقصان کا خمیازہ گڈز ٹرانسپورٹ کو بھگتنا پڑتا ہے۔

، حکومت کئی دہائیوں سے درپیش اس انتہائی سنگین مسئلے کے تدارک، سدباب یا متبادل حل کیلئے کوئی بھی ٹھوس حکمت عملی مرتب نہیں کرسکی جس کی وجہ سے گڈز ٹرانسپورٹرز احتجاج، ہڑتالیں، پہیہ جام ہڑتال تک کرچکے ہیں مگر حکومتی بے حسی جوں کی توں ہے جو کہ ایک انتہائی افسوسناک امر ہے،وزیراعظم پاکستان عمران خان اس مسئلے کے حل کیلئے فی الفور احکامات جاری کریں تاکہ اس اضطراب اور سراسیمگی کا خاتمہ ہوسکے،

مزید : میٹروپولیٹن 1