وزیر اعظم بحرانوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،ہمایوں اختر

وزیر اعظم بحرانوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،ہمایوں اختر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو علاج کیلئے مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت ملی تھی اور ان کے قیام میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت کا مطمئن ہونا ضروری ہے،اتحادی حکومت میں چھوٹی موٹی ناراضگی ہو جاتی ہے اور اسے دور بھی کر لیا جاتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کیلئے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالنا ایک کاز ہے اور اس کیلئے وہ دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی صحت ٹھیک ہو گئی ہے لیکن سب کو معلوم ہے کہ وہ ایک عام شہری نہیں بلکہ سزا یافتہ شخص ہیں، انہیں بیرون ملک علاج کیلئے عدالت نے مشروط طور پر اجازت دی ہے۔

اور انہیں تمام قانونی تقاضے بہر حال پورے کرنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر رہی بلکہ ان کے حل کے لئے اپنی بہترین کاوشیں کر رہی ہے اور اس کے نتائج اور اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی کی وجہ سے مشکلات آئی ہیں لیکن اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ حکومت نے سب سے بڑھ کر کئی دہائیوں کے بیگاڑ کو درست کرنے کیلئے جو بیڑہ اٹھایا ہے اسے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے کیونکہ اس کے بغیر ملک کبھی بھی درست سمت میں گامزن نہیں ہو سکتا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...