ایل ڈبلیو ایم سی کا گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج میں صفائی آگاہی سیمینار

ایل ڈبلیو ایم سی کا گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج میں صفائی آگاہی سیمینار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین چونا منڈی میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے خصوصی صفائی آگاہی سیمینار، ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور پرنسپل گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج ڈاکٹر بشریٰ سمیت اساتذہ اورطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے طلبا کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی پریزینٹیشن دی گئی۔ اس موقع پر سربراہ کمیونیکیشن کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی سرسبز و صاف پنجاب کے حوالے سے شہر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ صاف اور سر سبز پنجاب مہم کی مناسبت سے شہریوں اور خصوصی تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کے انعقاد کا مقصد آنے والی نسلوں میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔پرنسپل گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج برائے خواتین ڈاکٹر بشرٰی کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی شہر بھر میں صفائی کے بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران،پرنسپل گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج،شرکا اور طلباء کی جانب سے کالج کے احاطے میں پودا بھی لگایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1