رو ڈ سیفٹی آگاہی کے ذریعے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے،احمد ارسلان ملک

رو ڈ سیفٹی آگاہی کے ذریعے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے،احمد ارسلان ملک

  



لاہور(پ ر) عوام الناس میں روڑ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی پیدا کر کے بہت ساری قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہارڈی آئی جی سنٹرل زون احمد ارسلان ملک نے موٹروے پولیس، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور پرائیویٹ این جی او سنچ (SYCNH) کے اشتراک سے ہو نے و الے پوسٹر اور تھری ڈی ماڈل کے مقابلوں کے انعقاد کے موقع پر کیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم، ایس ایس پی عبدالغفار قیصرانی اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک نے کہا کہ عوام میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی اصولوں کو اپنانے بارے آگاہی پیدا کرنے کے لئے موٹروے پولیس اپنے تما م وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حادثات کی موجودہ شرح برقرار رہی تو 2030 تک پاکستان میں یہ موت کی تیسری بڑی وجہ بن جائے گی۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ہسپتالوں میں سب سے ذیادہ زخمیوں کی تعداد حادثات میں زخمی ہونے والوں کی ہوتی ہے۔ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم اپنی اور دوسروں کی جان بچا سکتے ہیں۔پوسٹر مقابلوں میں ساہیوال میڈیکل کالج کے محمد ابرار نے پہلی جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج کی آصفہ سلیم اور ماریہ احسن نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے اختتام پر ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈی آئی جی احمد ارسلان ملک کو وائس چانسلر کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...