خیبر سے کراچی تک پوری قوم تبدیلی چاہتی ہے،بیلم حسنین

خیبر سے کراچی تک پوری قوم تبدیلی چاہتی ہے،بیلم حسنین

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ ملک میں فوری الیکشن ہونے چاہئے، خیبر سے کراچی تک پوری قوم تبدیلی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اتحادیوں کو نہیں سنبھال سکتی۔ اتحادیوں کا بھی وزارتوں پر حق تھا انہیں بھی وزیر بنانا چاہیے تھا اور تمام شعبوں میں ان کو برابر کا حق ملنا چاہیے تھا مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے ایسا نہیں کیا کیونکہ حکومت چلانااور کھیل کے میدان میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا حل یہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر الیکشن کرورائے جائیں۔

اور عوام کے نمائندوں کو حکومت دی جائے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پاکستان کے اردگرد بیرونی دنیا کے بھی حالات خراب ہیں جبکہ ملک کے اندر بھی حالات بہت خراب ہیں مگر پی ٹی آئی کی حکومت اپنے اتحادیوں کے علاوہ اپوزیشن سے بھی مشاورت کرنا اپنی بے عزتی سمجھتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1