امجد اسلام امجد نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،پروفیسر نیاز

امجد اسلام امجد نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،پروفیسر نیاز

  



لاہور (جنرل رپورٹر))پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے مایہ ناز مصنف، شاعر، دانشور اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق طالبعلم امجد اسلام امجد کو ترکی کا معتبر ’نجیب فاضل ایوارڈ‘ ملنے پر خصوصی تقریب پذیرائی الرازی ہال میں ہوئی،وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمد اختر،امجد اسلام امجد، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈاکٹر مبشر منور خان، ڈاکٹر اقبال چاولہ، ڈاکٹر زاہد منیر عامر، ڈاکٹر محمد کامران، ڈاکٹر احمد بلال، ڈاکٹر ضیاء الحسن، ڈاکٹر عنبرین صلاح الدین و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ امجد اسلام امجد نے جس ادارے کے لئے بھی کام کیا وہاں بہترین خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ امجد اسلام امجد نے اپنی متنوع تخلیقات کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ امجد اسلام امجد پنجاب یونیورسٹی کے سپوت ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے کہا کہ ہمارا اہم ترین مسئلہ یہ ہے کہ ہم ہیروز کا اعتراف نہیں کرتے اور ان کی خدمات کونظر اندار کر دیتے ہیں۔ امجد اسلا م امجد فیض احمد فیض کے بعد دوسرے شاعر ہیں جنھیں بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ امجد اسلام امجد نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے دلوں میں اپنے لئے محبت دیکھ کر سر شکر سے جھک جاتا ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو تلقین کی کہ کامیاب لوگ مسلسل محنت سے ہی آگے آتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...