چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں بچوں اور اساتذ ہ کے میلے21جنوری کو شروع ہونگے

چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں بچوں اور اساتذ ہ کے میلے21جنوری کو شروع ہونگے

  



لاہور(پ ر)سالانہ بچوں کا ادبی جشن (سی ایل ایف) ایک بار لاہور واپس آ رہا ہے۔ سی ایل ایف لاہور ۲۱ سے ۲۲ جنوری کے درمیان جبکہ اساتذہ کا ادبی جشن (ٹی ایل ایف)۲۳ جنوری کو چلڈرن لائبریری کمپلیکس (سی ایل سی) میں منعقد کیا جائے گا جو کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (حکومتِ پنجاب) کی جانب سے بچوں کی ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تعمیر کیا گیا ہے۔ سی ایل ایف ادارہ تعلیم و آگہی (آئی ٹی اے) کا سب سے مقبول پروجیکٹ ہے جس کی بانی بیلا رضا جمیل اور شریک بانی امینہ سید ہیں۔ تین دن کے اس جشن میں بچوں اور اساتذہ کے لئے ۱۰۰ سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا جن کی قیادت ۲۵ سے زائد شریک اداروں کے نمائندے کریں گے۔ ۲۱ جنوری کو علی حمزہ، علی نور اور راکے جمیل موسیقی کا جادو بکھیریں گے۔ سی ایل ایف کی کامیابی اورتسلسل کا سہرہ اْن سب مصنفین، شعرا، اداکاروں، فنکاروں، پرفارمرز، ماہرینِ تعلیم، مشہور شخصیات اور دورِ جدید کے سائنسدانوں کے سر پر جاتا ہے جو سی ایل ایف کے "قبیلے" کے مرکزی ارکان ہیں۔ سی ایل ایف کے خیرسگالی کے سفراء میں جگن کازم، خالد انعم، عمیر رانا، نادیہ جمیل، علی حمزہ اور علی نور شامل ہیں، تقریب میں شامل ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...