واسا کا پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ:اضافی ڈپٹی ڈائریکٹر ز کی تعینا تی

واسا کا پانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ:اضافی ڈپٹی ڈائریکٹر ز کی تعینا تی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے میٹنگ منٹس جاری کر دیے گئے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نے بتایا کہ ریونیو، آپریشن اینڈ منٹینینس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایڈمن اور سوشل موبلائزیشن میں اصلاحات لائی جائیں گی۔ریونیو میں اضافے کیلئے جوبلی ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن میں 2ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیے جائیں گے اور غیر قانونی کنکشن ہولڈرز کے خلاف شعبہ ریونیو اور او اینڈ ایم مشترکہ آپریشن کریں گے۔انہوں نے مزیدکہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سب سے اہم اصلاحات ہیں واسا میں پیپر لیس ڈائری ڈسپیچ سسٹم پاکستان میں پہلی بار متعارف کروایا گیاہے اور بہت جلد واسا افسران اس سسٹم کو استعمال کرنا شروع کر دیں گے۔اسی طرح آئی ٹی سسٹم کے ذریعے سیلری سلپ، پنشن اور دیگر تمام چیزیں ڈیجیٹل ہو جائیں گی۔ نئے کنکشن کے حصول کیلئے بھی بہت جلد آن لائن سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ پیپر لیس ورکنگ سے گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہو گا۔تمام احکامات کاغذ کی بجائے ای ٹیکنالوجی کے ذریعے جاری ہونگے جوکہ واسا کا احسن اقدام ہے۔نئی ڈالی جانے والی سیوریج لائنوں اور واٹر سپلائی لائنوں کو چیک کرنے کیلئے کوالٹی کنٹرول سسٹم لایا جا رہا ہے۔ ایل ڈی اے سکیموں میں واقع گھروں کو این او سی کے اجراء سے قبل بقایاجات ادا کرنا ہونگے اور سائٹ پلان کی منظوری کے وقت واسا کے کنسٹرکشن چارجز ایل ڈی اے میں جمع ہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واسا ملازمین کوآسان اقساط پر موٹر سائیکل دی جائیں گی اور ملازمین کی فلاح کیلئے مزید مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...