ناموس رسالتؐ کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری ہے،مولانا اسماعیل
لاہور(نمائندہ خصوصی) عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ملک عزیزپاکستان اسلام اور کلمے کی بنیاد پر وجود میں آیا تھااسکی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ملک عزیزمیں دہشت گردی اور تخریب کاری کرنے والوں کا اسلام سے دور کا بھی تعلق نہیں۔ قوم اور حکمرانوں کو اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کہ قادیانی اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لیے یہود وہنود سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔
ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،جامعۃا لمنظوراسلامیہ صدرکینٹ لاہور میں علماء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر جامعہ کے مہتمم مولانا پیراسداللہ فاروق ودیگر کئی علماء بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے اسرائیل اور مرزائیوں کی اسلام اور پاکستان کیخلاف سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔