تاجروں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے
لاہور (سٹی رپورٹر)مشیر تاجران سینٹرل پنجاب پی ٹی آئی ملک امانت علی نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کا حل اور تحفظات دور کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی روشنی میں ملکی معیشت کو مضبوط بنائے بغیر نئے پاکستان کی عملی تشکیل ناممکن ہے جس کیلئے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کے حامل تاجر طبقے کی مشاور ت اور مکمل آہنگی انتہائی ناگزیر ہے، تاجر برادری پاکستان کا قیمتی سرمایہ اور ملکی ترقی و خوشحالی کے ضامن ہیں۔
تاجروں نے ہر مشکل وقت اور آفات میں آگے بڑھ کے ارض وطن پاکستان کیلئے جان ومال پیش کیا ہے تاجر برادری پاکستان سے محبت کرنے والے کا خوبصورت گلدستہ ہے جسے حکومت کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی انشااللہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے آنے والا وقت ملک وقو م کو بحرانوں اور مسائل سے نجات دلائے گا