نیا سال چین کے عوام کے لئے خوشیوں کے نئے دروازئے کھولے گا،جاوید پپو

نیا سال چین کے عوام کے لئے خوشیوں کے نئے دروازئے کھولے گا،جاوید پپو

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر جاوید پپو نے کہا ہے کہ چین کی عوام کی اگلے ہفتے شروع ہونے والے نئے سال کی بہت مبارک ہو۔مجھے امید ہے کہ یہ سال چین کی عوام کے لئے خوشیوں کے نئے دروازے کھولے گا اور چین کو دنیا میں ترقی کی بلندیوں پر پہنچانے میں مبارک ثابت ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ چین کا نیا قمری سال دراصل چینی تہوار ہے جو روایتی کیلنڈر کے تحت نئے سال کے آغاز پرمنایا جاتا ہے۔ یہ تہوار عام طور پر چین میں موسم بہار کا تہوار ہوتا ہے جو ایشیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی منایا جاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...