نجی کمپنی کا جعلی مال تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ،مالک گرفتار

نجی کمپنی کا جعلی مال تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ،مالک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)خواتین کے حلقوں میں مقبول کاسمٹکس کا ایک مشہور نام گولڈن گرل ہے اس کی مصنوعات گورنمنٹ آف پاکستان کے متعلقہ ادارے سے رجسٹرڈ ہیں۔ کافی عرصہ سے گولڈن گرل سے ملتی جلتی پیکنگ میں مصنوعات بازارمیں فروخت ہو رہی تھیں جس پرگولڈن گرل کمپنی نے کئی دفعہ قانونی کارروائیاں کیں لیکن یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ گزشتہ روز ایف آئی اے نے اس شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے عامر روڈ کے نزدیک ایک فیکٹری پرچھاپہ مارا، جہاں گولڈن گرل سے ملتی جلتی پیکنگ میں تیار ہونے والا مال پکڑا گیا۔ تمام مال قبضہ میں لیکر کمپنی کے ایک مالک آغا جواد کو حراست میں لے لیا گیا۔ یاد رہے تقریباً 8سال پہلے بھی اس کمپنی میں مال تیار کرنے پر آغا جعفر کو گرفتار کرکے مال بھی قبضے میں لیا گیا تھا۔ گولڈن گرل کمپنی کا موقف ہے کہ ان کی تمام مصنوعات گورنمنٹ آف پاکستان سے رجسٹرڈ ہیں اور اس کی کاپی کرنے والا مجرم ہے۔