اوقافآرگنائزیشن کی طرفسے 323ایکڑ سے زائد وقف اراضی کی نشاندہی

اوقافآرگنائزیشن کی طرفسے 323ایکڑ سے زائد وقف اراضی کی نشاندہی

  



لاہور(فلم رپورٹر)پنجاب اوقاف آرگنائزیشن نے اپنے زیرتحویل وقف اراضی 323 ایکڑ 3 کنال 15مرلہ کا کمرشل پلان پیش کردیا جس کے مطابق 124جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی جس میں لاہور زون 148ایکڑ 01کنال 15مرلہ،بادشاہی مسجد 01کنال 5مرلہ،گوجرانوالہ زون 12 ایکڑ 01کنال09مرلہ، فیصل آباد زون 9 ایکڑ 3کنال 17 مرلہ،سرگودھا زون 26ایکڑ 7 کنال 13 مرلہ، راولپنڈی زون 02ایکڑ 5 مر لہ، پاکپتن زون 15 ایکڑ 6 کنال،ملتان زون 36 ایکڑ 5 کنال 19 مرلہ، بہاولپور زون 39ایکڑ 1کنال 14مرلہ اور ڈیرہ غاز ی خان زون میں 32ایکڑ 5کنال 18مرلہ کی نشاندہی کی گئی۔بزنس پلان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ جوائنٹ وینچر کرایہ داری اور ایکوٹی موڈپر پلان دیا گیا۔جس میں فرم،کارپوریٹ اور کمپنی کے نمائندگان نے اس کی پذیرائی کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔پبلک سیمینار میں صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف پنجاب، گلزار حسین شاہ سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،جملہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اوقاف مذہبی امور نے محکمہ کے بزنس پلان کو سراہا اور کہا کہ ان کمرشل اراضی کے ٹھیکہ جات سے محکمہ کی مالی حیثیت مزید مضبوط ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...