نواب سلیم اللہ خان نے مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیا،فاروق الطاف

نواب سلیم اللہ خان نے مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کیا،فاروق الطاف

  



لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک آزادی کے رہنما نواب سلیم ا للہ خان نے مسلمانان برصغیر کے حقوق و مفادات کابھرپور تحفظ کیا۔ آپ نے اُس سیاسی جماعت کا خاکہ پیش کیا جس نے تحریک ِ پاکستان کی قیادت کی اور بالآ خر پاکستان حاصل کر لیا۔نواب سلیم اللہ خان کا شمار آل انڈیا مسلم لیگ کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے مسلمانوں کی جدا گانہ حیثیت پر بڑا زو ر دیا۔نئی نسل ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا عزم کرے۔ ان خیالات کاا ظہار ممتاز مسلم لیگی رہنما اور وائس چیئرمین نظریہئ پاکستان ٹرسٹ میاں فاروق الطاف نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے بانی رہنما نواب سلیم اللہ خان کی 105ویں برسی کے موقع پر نئی نسل کو ان کی حیات و خدمات سے آگاہ کرنے کیلئے منعقدہ خصوصی لیکچر کے دوران کیا۔ لیکچر کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھا۔میاں فاروق الطاف نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1