اتحادی جماعتوں کو جلد قومی ایجنڈے میں شامل کیا جائیگا،شمسہ علی

اتحادی جماعتوں کو جلد قومی ایجنڈے میں شامل کیا جائیگا،شمسہ علی

  



لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ان کو جلد ملکی ترقی اور قومی ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیکر مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ معاشی حالات کچھ بہتر ہو رہے ہیں مگر اپوزیشن کو اپنے اقتدار کی پڑی ہے ملک کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا چاہیے ہم قومی ایجنڈا میں سب کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔ شمسہ علی نے کہا کہ بے روزگاروں کیلئے جلد نوکریاں کھول دی جائیں گی جس میں اپوزیشن سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو بھی کوٹہ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سب کے گلے شکوے دور ہونگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...