یوسی پی میں خواتین کو درپیش سفری مسائل کے حوالے سے آگاہی سیشن

یوسی پی میں خواتین کو درپیش سفری مسائل کے حوالے سے آگاہی سیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں گزشتہ دِنوں فی میل سٹوڈنٹس کے لئے ''Ride with Pride'' مہم کے آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ مہم کا مقصد خواتین کو آزادانہ اور آسان سفر کے لئے با اختیار بنانا ہے۔ اِس سیمینار میں طلباء و طالبات کے علاوہ زینتھ عرفان جو کہ موٹر بائیک گرل آف پاکستان کے نام سے مشہور ہیں نے برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر شرکت کی۔ زینتھ عرفان نے سیشن کا آغاز موثر انداز میں اپنی کہانی سے کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ موٹر بائیک چلانے سے اُن میں خود اعتمادی پیدا ہوئی اُنہوں نے بچپن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اُن کے والد کو موٹر بائیک پر دنیا کے سفر پر جانے کا جنون تھا اور کس طرح اُن کی والدہ نے اپنی بیٹی کے خواب کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے اُن کی بھرپور مدد کی۔ انہوں نے طالبات کو اعتماداور ہمت سے خوابوں کو حقیقت بنانے کا پیغام دیا۔ خدیجہ عامر نے اپنے خطاب میں مہم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی،دریں اثناء یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز کی گریجویٹ پروگرام کمیٹی کا اجلاس فیکلٹی کے ڈسکشن روم میں منعقد ہوا۔فیکلٹی آف میڈیاکے ڈین پروفیسر ڈاکٹر تیمور الحسن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کے ارکان پروفیسرڈاکٹر شفیق جالندھری اورڈاکٹر نور حیات سمیت سپروائزرزاورکو سپروائزرز نے شرکت، ایم فل سکالرزکے 22 پروجیکٹس اور مقالہ جات کی بھی منظوری دی گئی