نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہونے والی کامیاب کاررروائیوں کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی آٹو سپیئر پارٹس، موبائل فونز،غیر ملکی کپڑا اور ٹائر برآمد کر لئے، برآمد کیا جانے والے سامان کو مسافر بس اور مال بردار ٹریلر کے ذریعے ضلع خیبر سے کوہاٹ اور بعد ازاں پنجاب سمگل کیا جانا تھا، برآمد سامان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے جس کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے اسسٹنٹ کلیکٹر ساجد خان کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر عبدالسلام خالد کواطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث افراد بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ایس ایچ او تھانہ متنی بسم اللہ جان نے فرنٹیر روڈ ناکہ بندی پردو الگ الگ کارروائیوں کے دوران مسافر بس اور مال بردار ٹریلر کے ذریعے بھاری مقدارغیر ملکی آٹو سپیئر پارٹس، نا ن کسٹم پیڈ موبائل فونز، غیر ملکی کپڑا اور ٹائر برآمد کر لئے،تمام نان کسٹم پیڈ سامان کو کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کے بغیر ضلع خیبر سے کوہاٹ اور بعد ازاں پنجاب کے مختلف شہروں کو سمگل کیا جا رہا تھا جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے، برآمد ہونے والے سامان کو قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی خاطر اسسٹنٹ کلیکٹر ساجد خان کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...