مردان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں انعامات تقسیم

مردان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں انعامات تقسیم

  



مردان(بیورورپورٹ) مردان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد قومی کرکٹ سٹار فخر زمان کی ”کاٹلنگ پختون“ ٹیم ”تخت بھائی باتوران“ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی، مین آف دی مین کا اعزاز حاصل کرنے والے کھلاڑی خوشدل خان نے موٹرسائیکل اور 20ہزار نقدی جیت لی بدھ کے روز سے مردان سپرلیگ کے زیر اہتمام شروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کے بعد کاٹلنگ پختون ٹیم اور تخت بھائی باتوران ٹیم کے درمیان افتتاحی میچ کھیلاگیا کاٹلنگ پختون نے پہلے کھیلتے ہوئے مدمقابل ٹیم کو 20اورز میں 238کا ٹارگٹ دیا جس کا تعاقب میں تخت بھائی باتوران کی ٹیم نکلی تو اس کے تمام کھلاڑی 156پر ڈھیر ہوگئے میچ میں کاٹلنگ پختون کے کھلاڑی خوشدل خان نے سنچری مکمل کرکے مین دی میچ قرارپائے ایم ایس ایل کی طرف سے موٹرسائیکل سمیت 20ہزار کیش انعام کا حقدار پایا عارف شاہ نے فسٹ فیلڈر کا انعام حاصل کیا۔چیئرمین حاجی عبدالعزیز خان نے کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر