تیمرگرہ، بدترین ٹریفک جام نے گھمبیرصورت اختیار کرلی

  تیمرگرہ، بدترین ٹریفک جام نے گھمبیرصورت اختیار کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
تیمرگرہ (بیورورپورٹ)تیمرگرہ میں بدترین ٹریفک جام نے گھمبیرصورت حال اختیار کرلی،گھنٹوں ٹر یفک جام کے سبب مریضوں،سرکاری ملازمین اور طلبہ کوشدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق ٹریفک جام مسئلہ کے سبب شہریوں خصوصا مریضو ں کو اسپتال،طلبہ کو تعلیمی اداروں جبکہ سرکاری ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے،علاوہ ازیں ہتھ ریڑیوں،سبزی فروشوں نے ٹھیلے جبکہ نیم حکماء نے اپنے مطب فٹ پاتھ پرسجالئے ہیں جس کی سبب پید ل چلنے والوں کو مشکلات درپیش ہے،سرکاری کارپارکنگ نہ ہونے اور ٹی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بلڈنگ بائی لاز پر عمل درآمد نہ کے سبب شہری اپنے گاڑی سڑک کنارے چھوڑ جاتے ہے جس کے سبب ٹریفک روانی میں خلل پیدا ہو تا ہے شہریوں نے فوری اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔