مردان میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون

مردان میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون

  



رستم (تحصیل رپورٹر)مردان میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران انچارج چوکی چارگلی حسین علی خان نے محمد علی کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا. ایس ایچ او رستم پرویز خان کی سربراہی میں انچارج چوکی چارگلی حسین علی خان نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ مشہور منشیات فروش محمد علی عرف ساقی ولد شیر غنی سکنہ کنڈر کس کٹہ خٹ کے قبضہ سے 2820 گرام چرس برآمد ہوکر ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا انچارج چوکی چارگلی حسین علی خان نے کہا کہ عوام معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں، تمام شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو پولیس کی انسداد منشیات مہم کا حصہ بننا چاہئیے منشیات سے پاک معاشرہ ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...