پاک فوج دکھی انسانیت کی خدمت میں تمام وسائل کو بروئے کارلائے گی

پاک فوج دکھی انسانیت کی خدمت میں تمام وسائل کو بروئے کارلائے گی

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی) سکیٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین نے کہا ہے کہ دکھی اور پریشان حال انسانیت کی خدمت کرنے سے انسان کی دنیا اور آخرت سنور سکتی ہے پاک فوج دکھی انسانیت کی خدمت میں تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی ٹانک میں پائیدار امن کے ساتھ ساتھ علاقائی مسائل کے حل کے لئے سیکورٹی فورسز کے حکام اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالا ت کا اظہار سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز حسین نے پاک آرمی کی کوڑ بٹالین اور ایثار فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بدھ کے روز گومل کے علاقہ رغزہ میں غرباء اور یتیم افراد میں سردیوں سے بچاؤ کا سامان اور باعزت روزگار کمانے کے لئے ان میں سبزیوں اور پھلوں کی ریڑھیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کوڑ بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر لیفیٹنٹ کرنل عامر سمیت غرباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بریگیڈئیر امتیاز حسین کا کہنا تھا کہ سردی کے اس موسم میں علاقہ کے غرباء کا خیال رکھنے کے لئے ان میں سامان کی تقسیم پاک فوج کی کوڑ بٹالین اور ایثار فاؤنڈیشن کا ایک احسن اقدا م ہے انسانیت کی خدمت دلی سکون کا موجب ہے جو انسان کو دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرا سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاک آرمی انسانیت کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہے گی اس موقع پر شہریوں نے سیکٹر کمانڈر بریگیڈئیر امتیاز کو علاقائی مسائل کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تقریب کے اختتام پر بریگیڈئیر امتیاز حسین اور لیفیٹنٹ کرنل عامر نے غرباء اور یتیم بچوں میں سردیوں سے بچاؤ کا سامان تقسیم کیا شہریوں کی جانب سے دکھی انسانیت کے لئے پاک فوج کی جانب سے کئے جانیوالے اقدامات کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...