ملالہ کے نام سے منسوب امریکی سکول میں تدریسی عمل شروع

        ملالہ کے نام سے منسوب امریکی سکول میں تدریسی عمل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) امریکی ریاست ٹیکساس میں ملالہ یوسفزئی کے نام سے منسوب سکول میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔لاہور میں امریکی قونصل خانے نے ٹوئٹ پر یہ خبر دیتے ہوئے سکول کے بیج کی تصویر بھی جاری کی۔ امریکی قونصلیٹ لاہور نے کہا کہ فورڈ بیڈ کاؤنٹی میں ایلی مینٹری سکول کو ملالہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، اس تعلیمی ادارے میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔امریکی قونصل خانے نے کہا کہ یہ سکول ملالہ کے تعلیم اور رواداری کے مشن کو فروغ دے گا۔فورٹ بینڈ کے اس سکول کا نام منتخب کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں اساتذہ، طلبہ، والدین، سٹاف، بورڈ ارکان اور دیگر شامل تھے جب کہ 100 کے قریب نام تجویز کیے گئے جس میں سے ملالہ یوسف زئی کا نام منتخب کیا گیا۔سکول کا نام تجویز کرنے پر رائے شماری ہوئی جس میں ملالہ یوسف زئی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے تھے۔ مذکورہ تعلیمی ادارے کا نام ’ملالہ یوسف زئی ایلیمنٹری‘ ہوگیا ہے۔
ملالہ سکول