شاہی خاندان کے منحرف شہزادہ ہیری کو جاب کی آفرز آنے لگیں

  شاہی خاندان کے منحرف شہزادہ ہیری کو جاب کی آفرز آنے لگیں

  



لندن (این این آئی)امریکا کی ایک ملٹی نیشنل برگر کمپنی کی جانب سے برطانوی شہزادے ہیری کو پارٹ ٹائم جاب کی آفر کی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملٹی نیشنل فوڈ چین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان کے اعلیٰ رکن سے دستبردار ہونے والے شہزادے ہیری کو پارٹ ٹائم نوکری کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے پاس آپ کے لیے پارٹ ٹائم جاب کے لیے سیٹ خالی ہے۔کمپنی کی اس پوسٹ پر شہزادہ کی جانب سے تا حال کوئی جواب نہیں آیا ہے مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ٹوئٹ پر 6,549 لائیکس آئے جبکہ اسے1407 بار ری ٹوئٹ کیا جا چکا ہے۔

شہزادہ ہیری

مزید : پشاورصفحہ آخر