وزیر اعلیٰ آج ڈیرہ اسماعیل خان آئیں گے

    وزیر اعلیٰ آج ڈیرہ اسماعیل خان آئیں گے

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان آج بروز جمعرات ایک ممکنہ دورہ پر ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ رہے ہیں،باخبر ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خینر پختونخواہ اپنے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے دوران ریسکیو1122 کی زیر تعمیر نئی عمارت سمیت تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی زیر تکمیل ترقیاتی سکیموں اورضم شدہ قبائلی سب ڈویژن درازندہ کے علاقہ میں بھی زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں گے، اس موقع پر کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت، ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) واحد محمود ان کے ہمراہ ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دینگے۔ وزیر اعلیٰ رتہ کلاچی سٹیڈیم میں کھیلوں کے یوتھ ہاسٹل کا افتتاح بھی کرینگے۔ وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کی رہائشگاہ الامین ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم منصوبوں کا اعلان بھی کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...