عوام نے عمران خا ن کووزیراعظم منتخب کیا، امام مسجد نہیں، طارق بشیر چیمہ

عوام نے عمران خا ن کووزیراعظم منتخب کیا، امام مسجد نہیں، طارق بشیر چیمہ

  



اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری اپنی جگہ، پاکستان کی عوام نے وزیراعظم کا انتخاب کیا تھا امام مسجد کا نہیں،حکومت اور ہمارے درمیان معاہدہ ہوا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا، حکومت تحریک انصاف کی ہے اس نے اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، اتحادیوں نے پی ٹی آئی کو ساتھ لیکر نہیں چلنا، ہمارے ووٹوں سے یہ حکومت قائم ہے، حکومت ہم سے مشورہ کرے، ہم نہیں چاہتے اس طریقے سے معاملات حل ہوں جس طریقے سے حل ہونے جا رہے ہیں، معیشت کو کس نے بہتر کرنا ہے، مہنگائی کس نے کم کرنی ہے یہ اتحادی جماعتوں کا کام نہیں،اگر اس حکومت نے چلنا ہے تو اس کو کارکردگی بہتر کرنا ہوگی، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم نے بڑی حکومتیں بدلتی دیکھی ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ آج کے اجلاس سے پہلے بھی اختلافات دور کرنے کیلئے تحریک انصاف کی قیادت سے دو نشستیں ہو چکی ہیں،ہمارے مطالبات کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی تشکیل دی تھی،ہمارے درمیان معاہدہ ہوا تھا لیکن اس پر عمل نہیں کیا گیا امید ہے کہ آئندہ اس عملی کام ہوگا،تحریک انصاف کی حکومت ہے اس نے اپنے اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے، اتحادیوں نے تحریک انصاف کو ساتھ لیکر نہیں چلنا، ہمارے ووٹوں سے یہ حکومت قائم ہے، حکومت یہ سمجھتی ہے کہ چھوٹی چھوٹی جماعتیں ہیں ہم نے ان کو ایک ایک وزارت دے دی ہماری ذمہ داری پوری ہوگئی، حکومت ہم سے مشورہ کرے،ہم ان کو اچھا مشورہ دیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ اس طریقے سے معاملات حل ہوں جس طریقے سے حل ہونے جا رہے ہیں۔

رق بشیر چیمہ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...