ضلع مہمند میں پی ایس ٹی اُمیدواروں کا احتجاج،شاہراہ بند

      ضلع مہمند میں پی ایس ٹی اُمیدواروں کا احتجاج،شاہراہ بند

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ضلع مہمند میں پی ایس ٹی اُمیدواروں کا احتجاج۔ محکمہ تعلیم مہمند کی من مانیاں۔ محکمہ تعلیم میرٹ لیسٹوں کو درست کر کے ہماری انٹریوو لے۔ پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا۔ محکمہ تعلیم کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں بھرتی کیلئے آئے ہوئے پی ایس ٹی (پرائمری سکول ٹیچر) اُمیدواروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ بی ایس طلباء کو 20 کے بجائے 40 نمبرز دیا جائے۔ جبکہ میٹرک، ایف ایس سی و دیگر نمبرز بھی شامل کیا جائے۔ غیر مقامی اُمیدواروں کو میرٹ لیسٹوں سے فوری طور پر نکالا جائے اوراُمیدواروں کا تحصیل وائز انٹر ویوو لیا جائے۔اس کے علاوہ پی ایس ٹی، ڈی ایم، پی ای ٹی اور سی ٹی اسامیوں کیلئے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے۔ ٹاپ لیسٹ اُمیدواروں کی لیسٹ کو دفتر میں اویزاں کیا جائے۔ اس موقع پر مظاہرین سے مہمند سیاسی اتحاد کے صدر و امیر جے یو آئی ضلع مہمند مولانا محمد عارف حقانی، جنرل سیکرٹری فضل ہادی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔ بعد میں مظاہرین سے محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ ڈی ای او امیر بادشاہ، کلرکس اقبال حسین، ماجد خان کی مذاکرات ہوئے اور اُنہیں یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تمام مطالبات پورے کئے جائینگے۔ اور جو غلطی ایٹا سے ہوئی ہے ہم اُنہیں ٹھیک کرینگے۔ جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...