باڑہ تحصیل کے سب جیل میں قیدیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  باڑہ تحصیل کے سب جیل میں قیدیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ( نمائندہ پاکستان) باڑہ تحصیل کے سب جیل میں قیدیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے میڈیکل کیمپ میں باڑہ سب جیل کے 31 قیدیوں کا معائنہ کیا گیا۔ جن میں ان کو ادویات کے ساتھ فری ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ میڈیکل کیمپ میں ڈوگرہ ایم ایس ڈاکٹر ایوب اسسٹنٹ کمیشنر باڑہ نیک محمد ،انٹرنیشنل میڈیکل کور کے کوار ڈینیٹر شکیل احمد، ڈاکٹر صدیق اور دیگر نے شرکت کی۔ اس کیمپ میں hiv سمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں فری ادویات اور ہائی جین کیٹس دئے گئے۔ کیٹس میں تولیہ، ٹوتھ پیسٹ،صابن ، شیمپو اور دیگر صفائی کا سامان شامل تھا۔ ایوب آفریدی نے کہا کہ اس طرح کے کیمپ کا انعقاد بہت خوش آئندہ ہے کیونکہ قیدیوں کے لئے بھی میڈیکل کیمپ بہت ضروری ہے۔ جو مختلف موذی مرض سے قیدی بچ سکے۔ اس نے انٹرنیشنل میڈیکل کور کے اس اقدام کو سرہا ں۔ یہاں پر اس طرح کے مزید فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بہت ضروری ہے۔