صوابی،نثار اللہ خان پاکستان عوامی پارٹی کے چیئر مین منتخب

صوابی،نثار اللہ خان پاکستان عوامی پارٹی کے چیئر مین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)نثار اللہ خان پاکستان عوامی پارٹی کے چیر مین جب کہ فدا محمد خان جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں یہاں ایک اجلاس ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اس موقع پر دیگر عہدیداروں میں فضل رحیم یوسفزئی وائس چیر مین، حسن تاج صوبائی صدر، رازق داد جنرل سیکرٹری منتخب کئے گئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی پارٹی کی بنیاد مرحوم قائد فانوس گجر نے رکھی تھی ان کی وفات کے بعد ان کے ساتھیوں اور پرانے کارکنوں نے فیصلہ کیا کہ اس جماعت کو فعال کیا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی پارٹی غریب عوام، مزدور وں، کسانوں اور مظلوم عوام کے حقوق کے لئے تحریک چلائے گی۔پاکستان پر 72سالوں سے سرمایہ داروں اور نوکر شاہی لوگوں کا قبضہ ہے جس کے خلاف ہم میدان میں نکل چکے ہیں اپنی آنے والی نسلوں کو ان کی غلامی سے نجات دلانا ہمارا مشن ہے پاکستان میں غریب کے بچوں کو بھی وہی سہولیات ملنی چاہئے جو کہ یہاں کے سرمایہ داروں اور اشرافیہ کے بچوں کو حاصل ہے کیونکہ اس ملک کو بنانے میں غریب عوام نے بے تحاشا خون بہایا ہے لہذا یہ ملک اتنا ہی غریبوں کا بھی ہے جتنا کہ اشرافیہ کا ان کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ چلے اور اس نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کریں #