ووٹ کا اندارج متعلقہ پولنگ سٹیشن /ڈسپلے سنٹر سے کیا جاسکتا ہے
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بختیار الملک نے کہا ہے کہ ووٹ کا اندارج متعلقہ پولنگ سٹیشن /ڈسپلے سنٹر میں 24جنوری2020 تک کیا جا سکتا ہے۔ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع شانگلہ میں بھی ووٹ کا اندراج /منتقلی،حذف اور درستگی کاکام زوروشور سے جاری ہے،شانگلہ میں کل گیارہ اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران ہیں جبکہ ان کے زیر نگرانی کل 207ڈسپلے سنٹر انچارج اپنے فرائض بہ احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ان علاقوں کے افسران سلطان سکندر اے ار او گورنمنٹ ہائی سکول شیشن یونین کونسل لیلونئی اور الپوری،مرزاعلی اے ار او جی سی ایم ایچ ایس الپوری،یونین کونسل پیرآباد،ڈھیری،اور ملک خیل،کفایت اللہ اے ار او جی ایچ ایس ایس شاہ پور یونین کونسل شاہ پور،کوزکانا اور رانیال،سعیداللہ اے اراو یونین کونسل داموڑی،پیرخانہ۔عثمان علی جی ایچ ایس ایس بوٹیال یونین کونسل بوٹیال،کوڑمنگ۔جرنیل خان اے ار او جی ایچ ایس میرہ،شنگ،دندئی۔جہان دیدار خان اے اراو جی سی ایم ایچ ایس چکیسر،یونین کونسل چکیسر،سرکول۔رشیدعلی اے ار او جی ایچ ایس شواؤو،بونیروال اوپل۔حیدرعلی اے اراو جی ایچ ایس درہ سیرئی،یوسی چوگا ہ،اسماعیل خیل،موسیٰ خیل۔شریف خان اے اراو اے ایس ڈی ای او پورن یو سیز برپورن،بنگلی اور الوچ۔امداداللہ اے اراو جی ایچ ایس ایس مارتونگ یونین کونسل بالول خیل،کماچ،نصرت خیل،اور مارتوبگ خاص ہیں۔الیکشن کمشنر شانگلہ کے جانب سے عوام الناس کو ایک بار پھر مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کسی کاووٹ انتخابی فہرست میں درج نہیں ہے تو وہ اپنے متعلقہ پولنگ سٹیشن کے ڈسپلے سنٹر پر جاکر اپنے ووٹ کا اندراج،منتقلی کیلئے فارم نمبر15حذف /اعتراض کیلئے فارم نمبر16جبکہ کوائف کی درستگی کیلئے فارم نمبر 17ڈسپلے سنٹر انچارج کے پاس جمع کروائیں،مگریادرہے کہ فارم کے ساتھ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا لازمی ہے سنٹرز صبح اٹھ بجے سے شام چار بجے تک کھلے رہیں گے۔ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔مزید معلومات کیلئے دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شانگلہ کے فون نمبر 0996850046پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔۔