تھانہ انقلاب،اندھے قتل کے ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

    تھانہ انقلاب،اندھے قتل کے ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ انقلاب کی حدود میں کچھ عرصہ قبل غیرت کے نام پر اپنی بہن کو قتل کرنے والے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے اپنی بہن مسماۃ (م)کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد واقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کر کے واردات کے اصل محرکات کا سراغ لگا کر مقتولہ کے بھائیوں کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعترف کر لیا ہے جن کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل تھانہ انقلاب پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ مسماۃ (م) دختر شوکت اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے جس پر ورثاء نے واقعہ کو حادثہ کا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کو خودکشی کی رپورٹ کی، تاہم پولیس نے مقتولہ کو متعدد گولیاں لگنے کی وجہ سے خود سے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا جس کے دوران واردات کے اصل محرکات اور ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ انقلاب احمد جان نے ملزمان شوکت ولد انور علی،رفاقت اور صداقت پسران شوکت کو گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے