اغواء بچیوں کو بازیاب اور خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے،سید رزاق

اغواء بچیوں کو بازیاب اور خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے،سید رزاق

  



پشاور(سٹی رپورٹر)بونیر کے رہائشی سید رزاق نے اپنے اغوا بچیوں کی بازیابی اور خاندان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا سے انصاف کی اپیل کی ہے پشاور پریس کلب میں صحافیوں کو فریاد سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دو بیٹیوں کو میرے قریبی رشتہ دار وں ملزم علی بہادر اور اشرف علی نے اغوا کر کے فروخت کر دیا اور مجھے بیوی بچوں سمیت قید کر لیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان کی قید سے فرار ہو کر ہم نے تھانہ میں رپورٹ درج کرنے کی کوشش کی مگر ملزمان با اثر ہونیکی وجہ سے ہماری رپورٹ درج نہ ہوسکی جبکہ میں اپنے خاندان کے تحفظ کیلئے کراچی شفٹ ہوا تاہم ملزمان نے کراچی میں بھی ہمیں چین سے جینے نہیں دیا اور میرے بیٹے کو وہاں سے اغوا کیا جو بعد ازاں صوابی سے بازیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان جائیداد کیلئے مجھے اور میرے خاندان والوں کے پیچھے پڑے ہے اور ہمیں مارنے کی دھمکیاں دیتے ہے جبکہ میری دو بچیاں تین سال پہلے اغوا کر کے فروخت کی ہے جنکا تا حال کوئی پتہ نہیں ہے اور مختلف جگہوں پر اپنی فریاد لیکر گیا مگر کہی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا کہ میری بچیوں کو بازیاب کرایا جائے اور ہمیں تحفظ دینے کیساتھ ساتھ انصاف فراہم کیا جائے

مزید : پشاورصفحہ آخر