سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ مظہر جمیل خان علی زئی کی خوش دامن انتقال کرگئیں

سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ مظہر جمیل خان علی زئی کی خوش دامن انتقال ...

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) سابق رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ مظہر جمیل خان علی زئی کی خوش دامن انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کچہری جنازہ گاہ میں ادا کی گئی اور بعدازاں مرحومہ کی آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ نوابزادہ مظہر جمیل خان علی زئی کی خوش دامن کی وفات پر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مظہر جمیل خان علی زئی، مرحومہ کے بیٹے نوابزادہ جمیل خان علی زئی اور دیگر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور انکی مغفرت بلندی درجات اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر