ڈیرہ،مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

  ڈیرہ،مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) غیر ملکی این جی او سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزمان کو تھانہ کینٹ پولیس نے مقامی ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)حافظ واحد محمود کی جانب سے سماج دشمن عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف ہدایات کی روشنی میں تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او محمد نواز نے پولیس نفری کے ہمراہ دریائے سندھ کے کنارے ہوٹل پر چھاپہ مار کر 2017ء سے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزمان انٹرآپریشن سوئس این جی او کے فنانشل کنٹرولر سیف الرحمان اور ٹیم لیڈر ندیم بخاری کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے خلاف عامر حمید مغل نے 2017ء میں جھوٹ، دھوکہ، فراڈ اور اعتماد کو نقصان پہنچانے کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کی پیروی نہ کرنے اورعدالت کے طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر انکو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد انکی رہائی کے لیئے پولیس پر شدید دباؤ بھی ڈالا گیا جسے پولیس حکام نے خاطر میں نہ لایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر